اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی درالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اس ضمن میںپمز، پولی کلینک اور نرم ہسپتال کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیاکہ آئی ٹین فور دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی الرٹ ،ہسپتالوں کے سربراہان اور انتظام ہائی الرٹ رہیں ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ہسپتالوں پیرامیڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں،
تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں