مسلم لیگ (ن) نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھواور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ گورنر کے 22دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد

وزیراعلیٰ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے، اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔اس حوالے سے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد موجود رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں