الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا ضلع سدھنوتی پکھوناڑ سے نومنتخب ممبر ضلع کونسل اظہر اقبال کو میٹرک کی سند جعلی ثابت ہونے پر 4 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا، فوجداری جرائم کے تحت کارروائی کا حکم

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع سدھنوتی پکھوناڑ سے نومنتخب ممبر ضلع کونسل اظہر اقبال کو میٹرک کی سند جعلی ثابت ہونے پر 4 سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے فوجداری جرائم کے تحت کارروائی کرنے کا کا حکم دیا ہے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اظہر اقبال کے ممبر ضلع کونسل منتخب ہونے سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اظہر اقبال کی میٹرک کی سند جعلی ثابت ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے اظہر اقبال کو چار سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فوجداری جرائم کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے درخواست گزار کی جانب سے راجہ منظور احمد خان ایڈووکیٹ جبکہ اظہر اقبال کہ طرف سے وحید بشیر اعوان ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کے روبرو دلائل دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں