خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اہم بیان آگیا

پشاور(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہے لٰہذا اس اسمبلی کی تحلیل کوئی مشکل عمل نہیں ہے ، پہلے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا اس کے بعد کے پی اسمبلی کو تحلیل کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پارٹی ہائی کمانڈ سے بھی اس قسم کا کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close