گریڈ 1سے16تک کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الائونس میں100فیصد اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبائی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے الاؤنس میں 100فیصد اضافہ کر دیا۔ قبل ازیں افواہ گردش میں تھی کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے تاہم محکمہ خزانہ کی طرف سے گزشتہ دنوں 100فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ میں کام کرنے والی گریڈ 1سے گریڈ 16تک کے ملازمین کا الاؤنس دوگنا کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سندھ حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اعلان بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر کیا گیا۔ محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 73ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ 400روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہاؤس جاب ڈاکٹرز کی تنخواہ 40ہزار روپے سے بڑھا کر 69ہزار روپے کر دی گئی ہے۔مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے سے صوبائی حکومت پر 1ارب 60کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close