تیل سستا ہونے کی بجائے مہنگا ہونے لگا، ایک بار پھر عالمی منڈی سے بُری خبر آگئی

نیو یارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا امریکی کروڈ آئل کی قیمت 1.86 فیصد بڑھی ۔امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 79.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمتون میں بھی 1.92 فیصد کا اضافہ ہو اجس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت فی بیرل 83.79 ڈالر ہو گئی ہے ۔

 

 

 

 

ادھر پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کا اضافہ ہوا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close