محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، میدانی علاقے میں چھٹیاںسردی کی شدت بڑھنے پر ہوں گی۔ دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے پر میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کی جانب سے اپنے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میدانی علاقے میں چھٹیاں سردی کی شدت بڑھنے پر ہوں گی، صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں پہلے ہی بہت متاثر ہیں اس لئے فی الحال سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔ تاہم اگر سردی کی شدت بڑھ گئی تو چھٹیاں کردی جائیں گی۔ تاہم پہاڑی علاقوں میں یکم جنوری تا 15 فروری چھٹیاں کی جائیں گی۔دوسری جناب محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے بھی نجی و سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہفتہ 24 دسمبر سے ہفتہ31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

 

 

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں معمول کے مطابق سوموار 2 جنوری کو تمام نجی و سرکاری اسکولز کھل جائیں گے۔اسی طرح محکمہ تعلیم سندھ نے بھی صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہونگی۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اسلام آباد کے ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر سے ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں