کراچی والے تیار ہوجائیں، درجہ حرارت کہاں تک پہنچے گا؟

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 9 درجے گرگیا، کوئٹہ میں منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی والے تیار ہوجائیں، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے والا ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، سرد ہوائیں چل رہی ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، وادی زیارت بلوچستان کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 9 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع 24 گھنٹے تک شدید سردی کے زیر اثر رہیں گے اور موسم خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔دوسری طرف سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا، جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں