ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں، عمران خان کی طرف سے سابق آرمی چیف پر تنقید کا سلسلہ جاری

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا، ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل (ر)باجوہ ہیں۔ وکلا گروپ کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کی غلامی سے نکلنا ہے تو ملک میں رول آف لا لانا ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔وکلا نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی ہے، اس حوالے سے منظور وٹو کیس بالکل کلیئر ہے۔وکلا نے کہا کہ عمران خان نے ٹاسک دیا ہے ملک بھر میں رول آف لا کی تحریک کو زوروں سے چلایا جائے۔۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close