گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کی جنگ جاری، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی ) پنجاب میں شدید سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس کو غیر قانونی قرار دیا جس پر گورنر نے سپیکر کی رولنگ کو ہی مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب نے سپیکر کی وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق دی گئی رولنگ کو مسترد کر دیا ۔

گورنر پنجاب نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین کے تحت گورنر کے پاس تمام اختیارات ہیں جس کے تحت وہ اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے ، بطور سپیکر پنجاب اسمبلی آپ کو آئین کی شق کے تحت وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا چاہئے تھا۔ آپ کی رولنگ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ، آپ نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ، آپ اس سے انحراف نہیں کر سکتے ۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے 21 دسمبر کی شام 4 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنر کی ایڈوائس نظر انداز کرتے ہوئے رولنگ دی تھی اور اسمبلی اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں