پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)عدالتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ردوبدل کی کوشش ،پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ درخواست تیار کر لی ،تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان اب سے کچھ ہی دیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائیں گے ،

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close