پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ،پیپلز پارٹی نے 2 اہم وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ سندھ سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکالگ گیا،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دو ساتھیوں نے سیاسی ساتھ چھوڑ دیا،چودھری رجب نہڑی اور وڈیرہ محمد شریف نہڑیو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ارباب گروپ عمرکوٹ کے رہنماؤں کی ارباب لطف اللہ سے سندھ اسمبلی میں ملاقات ہوئی،صوبائی وزیرسید سردار علی شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ بھی موجود تھے،ارباب گروپ کا دیرینہ ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close