اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے تاحال گورنر کے حکم پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب نہیں کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتا تو کیا ہوگا ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےمطابق گورنر پنجاب کے اجلاس بلانے پر سپیکر نے رولنگ دی تھی۔ سپیکر نے اپنی رولنگ میں گورنر کے اجلاس بلانے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ گورنر نے وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے
لیے اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔ اگر آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتا اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کو ووٹ نہیں لیتے تو گورنر بلیغ الرحمان اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی اپنے ایک بیان میں اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو ہم وزیر اعلیٰ ہائوس کو سیل کردیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں