چکی آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی کلو قیمت کتنی ہو گئی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرغی اور چینی کے بعد چکی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔قیمت میں نئے اضافے کے بعد چکی کے آٹے کی نئی قیمت 135 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور ہمیں سرکاری گندم بھی نہیں دی جارہی۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق بازار سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں، قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں