اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد ( آئی این پی )وزیر اعظم شہبازشریف نے وزارت توانائی کواسلام آباد میں سرکاری عمارات کی سولرائیزیشن کے لیے پلان جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی،کابینہ کمیٹی براے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے انفراسٹرکچروتعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔منگل کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارات کی سولرائیزیشن کے لیے پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔وزیراعظم کو ملک بھر میں گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔کابینہ کمیٹی براے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ اسکیمز کے انفراسٹرکچروتعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ , وفاقی وزیر منصوبہ بندی , وفاقی وزیر برائے توانائی , وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور , مشیر وزیر اعظم احد چیمہ , وزیر مملکت براے پیٹرولیم , وزیر مملکت خزانہ , معاون خصوصی وزیراعظم برائے خزانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں