اجلاس نہ بھی ہو تو وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، وفاقی وزیر نے آئینی مؤقف واضح کر دیا

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا موقف غلط قرار دے دیا۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر سبطین خان کا موقف غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا موقف قواعد و ضوابط کیخلاف ہے، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے دعوی سے کہا کہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اگر انہوں نے ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلی نہیں رہیں گے۔رانا ثنا اللہ نے فواد چوہدری کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب آپ کے وزیراعلی خود کہیں کہ 99 فیصد ارکان صوبائی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں