آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، بلاول بھٹو کو خراج تحسین، خاتم النبین اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے قرار دادیں منظور

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنے آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے سےمتعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوارالحق کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکین اسمبلی کی طرف سےپیش کی گئی

قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، جاوید اقبال بڈھانوی،چوہدری قاسم مجید محترمہ اور نبیلہ ایوب نے مختلف قراردادوں کے ذریعہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا قانون ساز اسمبلی تمام قراردادوں کی متفقہ طور پر منظور دی ۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی پیر مظہر سعید نے ایک قرارداد کے ذریعے آزاد کشمیر میں خاتم النبین اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے قانون سازی کرنے نصاب کا حصہ بنانے اور تعلیمی اور سرکاری اداروں میں نماز ظہر کا اہتمام کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں