ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیوں روک لی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی) نیشنل بینک آف پاکستان نے بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ہزاروں پنشنرز کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کر دیئے۔ اس اقدام کا مقصد اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور پنشنرز کو پنشن کی بلاتاخیر فراہمی یقینی بنانا ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے ایک اور ضابطہ پہلے ہی سے پنشنرز پر لاگو کیا گیا ہے، جس میں انہیں ’لائف سرٹیفکیٹ‘ (اپنے زندہ ہونے کا ثبوت)مہیا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ اب اس ضابطے کے ساتھ پنشنرز کے لیے اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے اور صرف اسی ریٹائرڈ شخص کا اکاؤنٹ آپریشنل ہو گا جو بائیومیٹرک تصدیق کروائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان کے اکاؤنٹ گاہے بلا وجہ معطل ہو جاتے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو اس طرح کی کسی بھی ناگفتہ بہ صورتحال سے بچانے کے لیے مذکورہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں