اسلام آباد (پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ رواں ماہ ان کے نکاح کی تقریب ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف 26 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے اس حوالے سے جب ہور قلندر ز کے قریبی ذرائع سے بات کی گئی تو انہوں نے حارث کے نکاح کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں