اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے تین صفر سے شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، کونے میں جاکر رونے کا دل چاہ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین صفر کو دیکھیں گے تو کافی دکھ ہوگا، سیریز کو سیشن بائی سیشن ڈی کوڈ کریں تو لگے گا کہ ہم نے اچھا کھیلا، سیریز کے دو میچز میں ہم جیت کی طرف جارہے تھے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں،
دوسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے آؤٹ پر ہر کسی نے کہا وہ آؤٹ نہیں تھا، اس کے علاوہ ہم ملتان میں کنٹرول میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تین صفر پر سیریز میں شکست پر مجھے بھی دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر روؤں، بہانہ نہیں بنارہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے، تجربہ کار ٹیم کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں