کراچی کے تعلیمی اداروں میںمنشیات سپلائی کرنے والی خاتون راولپنڈی سے گرفتار

کراچی (پی این آئی) کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون اسمگلر کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کراچی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نیو ائر تقریبات کے سلسلے میں کراچی شہر کی اعلیٰ رہائشی آبادیوں اور تعلیمی اداروں کے نوجوان طلبہ اور طالبات کی پارٹیوں کے لیےمنشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے،

جس کے بعد کارروائی کرتے وہئے بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیاہے،راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔کا کہنا ہے کہ ایسی خفیہ رپورٹس موجود ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء کو سپلائی کی جاتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close