وزیر اعظم آزاد کشمیر کا لاہور میں لکودیر کشمیر کالونی کا دورہ، شاندار استقبال، تین سو گھرانوں کی آبادکاری یقینی بنانے کی یقین دہانی

لاہور (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مہاجرین حلقوں سے منتخب ممبران اسمبلی کے ہمراہ لکودیر کشمیر کالونی لاہور کا دورہ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر مہاجرین جموں وکشمیر کی جانب سے فقیدالمثال استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے وزیراعظم آزاد کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض احمد گجر ، وزیر بحالیات و ایس ڈی ایم اے چوہدری محمد اکبر ابراہیم،وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ،ممبر اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر لاہور ثاقب میر سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہاجر کالونی کی تعمیر اور 300 مہاجرین گھرانوں کی آبادکاری یقینی بنانے کے لیے وزیر بحالیات اور دیگر مہاجرین حلقہ جات کے وزراء اور ممبران اسمبلی کی مشاورت سے کشمیر بینک سے فنانس اور اشتراک عمل کے ذریعے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت تاکہ مکانات کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر کی حالت زار دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے مہاجرین کی آبادکاری اور ماہانہ گزارہ الاونس پر توجہ نہیں دی۔ مہاجرین کے ساتھ میرا دلی رشتہ ہے۔ مہاجرین کے جملہ مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے 300 مہاجرین گھرانوں میں موجود سب سے ضعیف 5 افراد کے گھر اپنے ذاتی اخراجات سے تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں