عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کے بعد بجلی بھی سستی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی گئی ،اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ،فیصلے کا اطلاق دسمبر کے بلوں پر ہوگا ۔

نیپرا نے کہاہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا ،لائف لائن اور300 یونٹس تک گھریلو صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،نیپرا فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا،اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close