راولپنڈی میں اہم ملاقات، چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور کے لبرٹی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرنا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اہم ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ شام ہنگامی طور پر راولپنڈی پہنچے، راولپنڈی میں اہم ملاقات کے بعد رات کو واپس لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد پرویز الہٰی نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔

زمہ دار ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے عمران خان کو بھی اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ن لیگ بھی چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات کرنے کے انتظار میں ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بھی پرویز الہٰی کو قومی امور پر مشورے دے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close