عمران خان توشہ خانہ سے قالین، زیتون کا تیل، عطر،کھجوریں سب سمیٹ کر بنی گالہ لے گئے،حامد میر کے پروگرام میں نور عالم خان نے ثبوت پیش کر دیے

کراچی (پی این آئی) عمران خان 2022ء تک توشہ خانہ سے کم قیمت پر تحائف خریدتے رہے، عمران خان توشہ خانہ سے قالین، زیتون کا تیل، عطر،کھجوریں سب سمیٹ کر بنی گالہ لے گئے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ثبوت کیپٹل ٹاک میں پیش کردیئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نور عالم خان نے بتایا کہ حزب اسلامی افغانستان نے عمران خان کو قالین دیا جس کی قیمت عمران خان نے 32ہزار لگوائی اور صرف ایک ہزار روپے میں لے کر چلتے بنے،

ایک ہزار کا قالین تو پھیری والے بھی نہیں بیچتے، عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف نکالے ان میں ہار، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں بھی شامل تھی۔جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ قرآن کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں پیسے کیلئے ووٹ نہیں بیچا، میں پچھلے چار سال مہنگائی کے خلاف باتیں کرتا رہاہوں، مہنگائی کیخلاف باتیں کیں تو مجھے کہا گیا آپ جیو چینل پر کیوں جاتے ہیں،

کسی بھی ایم این اے نے پیپلز پارٹی یا ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا،میں نے وراثت کی پراپرٹی پر تیس سال نیب کو بھگتا ہے، میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمینیں کم ہوگئیں یہ لوگ تین سو کنال اور بڑے گھر کیسے رکھتے ہیں۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی فوجی نے عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے نہیں کہا، عمران خان وزیراعظم تھے تب مجھے کال آئی تھی اس کو ووٹ دے کر بچائیں، عمران خان کو ان کی حکومت کی کرپشن کا بتایا تھا، بی آر ٹی کیس زبردستی بند کردیا گیا تھا اسے دوبارہ شروع کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close