نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلاسود، رعایتی قرضہ اسکیم بحال، پانچ، پندرہ اور پچھتر لاکھ روپے تک قرضے دیے جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم بحال کرنے کا اعلان کردیا،وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ اسکیم کے تحت 5،15 اور 75 لاکھ روپے تک قرضے دیے جائیں گے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق پانچ لاکھ لینے والے کو تو ایک روپیہ اوپر نہیں دینا پڑے گا تاہم 15 لاکھ قرض پر 5 فیصد اور 75 لاکھ پر سات فیصد ادا کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق 21 سے 45 سال عمر کے افراد قرضہ لے سکیں گے جبکہ اور ایک نوجوان زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ قرض لے سکتا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی ٹی یا ای کامرس کیلئے قرضہ حاصل کرنے والوں کی کم سے کم عمر 18 سال اور تعلیم میٹرک ہونا لازم ہے۔ اسکیم کے تحت 25 فیصد قرضہ عورتوں کو بھی دیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ کہتی ہیں کہ رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی نوجوانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close