نواز شریف کی پٹرول سستا کرنے کی ہدایت، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مؤقف بھی آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر ماضی میں آئی ایم ایف سے 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جوکمٹمنٹ کی گئی وہ ہمیں پوری کرنا ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا لیکن تیل کی قیمتوں میں ماضی کی 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جو کمٹمنٹ ہے وہ ہمیں پوری کرنی ہو گی۔ابھی تک یہ پالیسی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتیں کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے، کوشش ہے کہ روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل مل جائے، روس سے سستا تیل خریدنے پر جو پابندی تھی وہ ختم ہو گئی، ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے بھی تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔یا رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول سستا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close