موسم سرما کی چھٹیاں، وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 26 سے 31 دسمبر تک کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی سکولز میں کی جائیں گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو سکول دوبارہ کھلیں گے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری کو اتوار ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن یا کسی اور وجہ سے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے تو اساتذہ اور سکولوں کا دیگر سٹاف شہر نہیں چھوڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close