ملک میں ڈالرز کی کمی، سالانہ 30 ہزار سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی

لاہور(آئی این پی)ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہر بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں جبکہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے 2 ہزار ڈالر لے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔ایف بی آرکا اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ افغانستان جانے والے افراد ایک وزٹ پر 1 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں اور افغانستان جانے والے افراد سالانہ 6 ہزار ڈالر سے زائد نہیں لے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد کو سونا، جیولری یا قیمتی دھات، بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا زائد لانے پر ڈیکلریشن دینا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close