متعدد پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف،دفتر خارجہ کا اعتراف

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مالی مشکلات کے حوالے سے وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مالی مشکلات کی خبروں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب طریقے سے وسائل رکھنے میں متعدد اقدامات شامل ہیں اور اس عمل میں کبھی کبھار تاخیر ہوتی ہے جبکہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ یورپ سے کئی مشن نے وزارت خارجہ کو خطوط بھی بھیجے ہیں۔

مشن کو پچھلے 4 ماہ میں 50 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق جرمنی سے پاکستان یورپ مشن نے وزارت خارجہ کو خط میں لکھا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے مشن کے امور سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق یورپ مشن کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، عمان، ویانا، بیلجئم مشن میں موجود ملازمین کو بھی تنخوائیں نہیں ملیں جبکہ ایران، ترکی اور افغانستان میں بھی موجود وزارت خارجہ کے ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہوگئی ہے۔وزارت خارجہ نے بذریعہ خط وزارت خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے تاہم متعلقہ حکام ڈالرز کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے رقم جاری نہیں کررہا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close