آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی “اے آر وائی نیوز “کے مطابق رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں ، آٹا ، مرغی ، گوشت ،انڈے ، دالیں، سبزی پھل ہر چیز مہنگی ہوئی جن میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے تک ، زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو تک اور انڈے 100 فی درجن تک مہنگے ہوئے ہیں۔

 

 

ادارہ شماریات کے مطابق اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 395 روپے، تازہ دودھ 60 روپے فی لیٹر ، دہی 60 رہی فی کلو ، بیف 100 روپے اور مٹن 400 روپے تک مہنگا ہوا ہے، اور تو اور صرف ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے ، پیاز کی قیمت میں 210 روپے ، آلو کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال باسمتی چاول 40 روپے ، دال مسور اور دال مونگ 90 روپے جبکہ دال ماش 125 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں