عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعویٰ میں ویڈیولنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی متفرق درخواست دائر کر دی، عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سیشن کورٹ لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں بڑی پیشرفت ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی متفرق درخواست دائر کردی۔

 

 

شہباز شریف نے اپنے وکیل کے وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کاحکم دے ،ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے عمران خان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،سیشن کورٹ لاہور نے کیس کی مزید سماعت4 جنوری تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close