سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کتنی بڑی کمی ہوگئی؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی) روز بروز سونے کی بڑھتی قیمت میں آج کمی دیکھی گئی ہے ، آج ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 850 روپے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد1 تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 800 روپے ہو گئی ۔

 

 

 

آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہو گئی ہے ۔ادھر عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالرز کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 787 ڈالرز ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close