بجلی کے بلوں میں کونسا ٹیکس ختم کر دیا گیا؟ عدالت کا بڑا فیصلہ

کراچی(پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جماعت اسلامی کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔

 

 

سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی اور کیس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں میں میونسپل ٹیکس لگانے سے روکا تھا جس پر اب عدالت نے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close