اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مصدق ملک نے کہاکہ عمران خان کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی خزانے کو 250ملین کا ٹیکا لگایا ہے ، گھڑی کے ہیرے بیچ دیئے گئے، کیا یہ کرپشن نہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اسمبلی میں آجائیں، انہیں اپنے کرپشن کیسز کا جواب دینا ہوگا،
الیکشن میں عوام کی مرضی ہے جسے چاہے منتخب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں صارفین کو گیس دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں