موبائل فون پر بات کرتے شہری کو روکنا ٹریفک اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (پی این آئی) ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کرتے شہری کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارت سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں گاڑی چلاتے شخص کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ کر 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل نے اسے رُکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں سوار شخص نے چالان سے بچنے کے لیے گاڑی بھگاںدی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش میں گاڑی کے سامنے آ گیا

جس پر گاڑی کا ڈرائیور ٹریفک اہلکار کو گاڑی کے بونٹ کے ساتھ 4 کلومیٹر تک اپنے ساتھ لے گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں سوار شخص نے کئی مرتبہ گاڑی کو جھٹکا مار کر مجھے گرانے کی کوشش بھی کی۔نبھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو بعد ازاں دیگر پولیس کی گاڑیوں نے گھیر کر روکا جس کے بعد گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close