اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی طرف پھر اشارہ دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ملک کی معیشت مزید خراب ہو جائے تو اسمبلی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ معاشی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ابھی یہی فیصلہ ہے کہ الیکشن بروقت ہوں اور یہی بات فی الحال طے ہے کہ عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہوں گے لیکن اگر معیشت نہ سنبھلی تو اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع دی جاسکتی ہے، جو غیر آئینی نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close