شیخ رشید نے اسمبلیاں ٹوٹنے کی نئی تاریخ دے دی، سارے سیاستدانوں کو گیٹ نمبر 4 کی پیداوار قرار دے دیا

کراچی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا،ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتا تو شاید ہماری حالت ن لیگ سے خراب ہوتی، سارے سیاستدان گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، پاک فوج قومی سلامتی کی دیوار چین ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس کے ساتھ کھڑا ہونا نسلی اورا صلی کام ہے، مجھے فوج نے یہ نہیں کہا کہ عمران کا ساتھ نہیں چھوڑنا، مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا ان کے حق میں گیا، پی ڈی ایم کی سیاست کو دفن کردیا ہے، ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتا تو شاید ہماری حالت ن لیگ سے خراب ہوتی۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پرویز الہی عمران خان کی بات مانیں گے اور مستعفی ہوجائیں گے، وہ عمران کے ساتھ کھڑے رہیں گے، سارے سیاستدان گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، پاک فوج قومی سلامتی کی دیوار چین ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کی سالمیت فوج کے ذمہ ہے، یہ فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے، پاکستان اندر سے بیٹھ رہا ہے، یہ فوج، سیاستدانوں کا بھی پاکستان ہے۔شیخ رشید انٹرویو کے دوران رو دیے اور کہا کہ اللہ سے دعا مانگی ہے اور لوگوں کو خانہ کعبہ کے دروازے کے نیچے پاکستان کیلئے رو رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close