موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کب ہو گا؟ شیڈول جاری

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ میں 26 دسمبر سے 2 ہفتوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا،ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اندراج مقدمہ ، حبس بے جا، حکم امتناعی ، درخواست ضمانتوں اور عدالت کی جانب سے مقرر کئے کیسز کی سماعت ہوگی۔

 

 

تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے بارے ججز روسٹر جاری کر جائے گا،موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں پانچ ڈویژن 12 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ ،ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عابد حسین چٹھہ ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس محمد رضا قریشی ،ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس محمد سرفراز ڈوگر جبکہ ڈویژن بینچ نمبر5 میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔ ڈویژن بینچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت بھی سماعت کریں گے،موسم سرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس رسال حسن سید صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے کیس سنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close