الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہو گا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب ملک میں 60 فیصد الیکشن ہوگا تو وفاق کوبھی الیکشن کرانا پڑے گا، اگر وفاقی حکومت الیکشن نہیں کرائے گی تو ملک دشمنی سمجھا جائے گا، انتخابات میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو مزید فائدہ ہوگا۔

 

 

ہم ملک کیلئے الیکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی ہمیں جلدی نہیں لیکن ملک کیلئے جلدی الیکشن چاہتے ہیں، ہم چھ مہینے سے کہہ رہے ہیں کہ ملک کیلئے غیریقینی صورتحال ہے ایسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ملک کیلئے خطرات ہیں۔پاکستان کی عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے، عمران خان مقبول لیڈر ہیں، انتخابات میں تاخیر سے انہیں فائدہ ہوگا، عمران خان اس وقت سیاست کا نہیں ملک کا سوچ رہے ہیں۔موجودہ حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اقتدار کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے۔اسحاق ڈار بینکوں کو کہہ رہے ہیں کہ ادائیگیوں میں جتنی تاخیر کرسکتے ہیں کریں۔یہ بالکل فیصلہ ہوا ہے کہ ایک ایک ممبر جاکر اپنے استعفے کی تصدیق کرائے گا ،شریف فیملی کا ایک ایک ممبر آکر ڈرائی کلین ہورہا ہے اور کیسز معاف کرائے جا رہے ہیں،سیاسی اسٹریٹجی میں تھا کہ اپنی اسمبلی تحلیل کریں گے تو 60فیصد اگر الیکشن ہوگا تو اگر وفاق الیکشن نہیں کرائے گا سمجھا جائے گا کہ یہ ملک دشمنی کررہی ہے۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی راولپنڈی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی،اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔اجلاس میں ارکان کی پنجاب اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

 

ارکان نے قرار دیا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔ اے آروائی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے،پی ٹی آئی ارکان استعفے دینے کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جائیں گے،ارکان اسمبلی اسپیکر کے روبرو کھڑے ہوکر استعفوں کا اعلان کریں گے جو فوری منظور تصورہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں