ملک میں بڑھتی مہنگائی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا ہے، وزیرخزانہ بتائیں مہنگائی کیوں بڑھ رہی،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔

 

انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہو گیا ہے، 4 ماہ سے اس حکومت سے کوئی سوال نہیں کیا، تیل، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کیلئے بجلی اور گیس کی سہولت بھی میسر نہیں، وزیر خزانہ کیوں نہیں آ کر بتاتے کہ مہنگائی کیوں ہو رہی ہے؟ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔نورعالم خان نے کہا کہ گزشتہ روزافغان بارڈر پر 6 لوگ شہید ہوئے ہیں، کیا وزیرخارجہ بتا سکتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ناکام ہے؟ بطور چیئرمین پی اے سی نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کیس بھیجے، کسی بھی کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ باڑ کے ایک حصے کی مرمت چل رہی تھی، ان کا کہنا تھا کہ معاملہ بارڈر سیکیورٹی کمیٹی میں ریفر ہونا چاہیے تھا، بات آگے بڑھی اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے ہمارے 5 سویلین شہید ہوئے، 2 افراد کوئٹہ منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئے، اس کے جواب میں ہم نے افغان چیک پوسٹ کو ٹارگٹ کیا، جوابی فائرنگ سے انہیں بھی نقصان ہوا ہے، معاملے پر بارڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، غلطی افغانستان کی تھی، افغانستان نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

 

 

 

افغانستان کے اندرونی حالات کا عکس پاکستان میں بھی نظر آ رہا۔افغانستان میں حالات اچھے نہیں، بچے بھوکے مر رہے ہیں، افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان تک آ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اکہ کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعاون کررہا ہے اور کرتا رہے گا، میں افغانستان پر الزام عائد نہیں کر رہا، افغانستان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، بارڈر فائرنگ کا معاملہ اب نمٹ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close