پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، پی ٹی آئی ارکان استعفے دینے کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جائیں گے،ارکان اسمبلی اسپیکر کے روبرو کھڑے ہوکر استعفوں کا اعلان کریں گے جو فوری منظور تصورہوں گے۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی راولپنڈی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی،اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔اجلاس میں ارکان کی پنجاب اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ارکان نے قرار دیا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔ اے آروائی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے،پی ٹی آئی ارکان استعفے دینے کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جائیں گے،ارکان اسمبلی اسپیکر کے روبرو کھڑے ہوکر استعفوں کا اعلان کریں گے جو فوری منظور تصورہوں گے۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو نہ سنبھالا گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ،فوج اور عدلیہ کو سوچنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، معاشی تباہی کے اثرات اداروں پر بھی پڑیں گے،معاشی بدحالی سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close