عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق بڑا فیصلہ ہوگیا

لاہور ( پی این آئی ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکانِ اسمبلی کامشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی۔پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کر دی۔عمران خان نے کہا پی ڈی ایم حکومت کی غیر موثر پالیسیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔پاکستان بدترین معاشی بحران سے دو چار ہے۔معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔آئندہ عوام انتخابات میں پارٹی قائد اور ن لیگ کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل گھر گھر لیگی بیانیہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ گھر گھر پہنچایا جائے، عدالتی فیصلوں اور بین الاقوامی سطح پر لگائے گئے الزامات چھوٹ ثابت ہوئے، بیانیہ کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی آج پریس کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

 

 

انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم نوازشریف خود چلائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ کے ورکرز کو بھی متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا، 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں