ن لیگ نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کرتے وقت پی ٹی آئی سے ناراض ہو کر آنے والے اراکین کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

 

 

 

ن لیگ اپنے امیدواروں کو عام انتخابات میں ٹکٹ خالصتاً میرٹ پر دے گی۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ان اراکین نے رواں سال وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا، جس کے ہنگام انہیں ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا اور ان میں سے بیشتر اپنی سیٹوں پر ضمنی الیکشن بھی ہار گئے تھے۔مسلم لیگ ن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا اور انتخابات میں موجودہ معاشی بدحالی کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔ایکسپرس ٹربیون سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پارٹی عام انتخابات کے حوالے سے بہترین حکمت عملی اختیار کرنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف سے ن لیگ میں آنے والے امیدواروں کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دے کر ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جا چکا ہے۔

 

 

 

چنانچہ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ جن امیدواروں کے جیتنے کا امکان زیادہ ہو گا، انہیں کو ٹکٹ ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close