ڈیلی میل نے شہباز شریف کی خبر سے متعلق معافی نامہ پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردیا

لاہور (پی این آئی) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کی خبر سے متعلق معافی نامہ پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کر دیا۔ گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں بھی شائع کی ، معافی نامہ میل ان سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں جگہوں پر شائع کیا گیا۔

اخبار کی جانب سے معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا گیا۔ خیال رہے کہ میل ان سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کےخلاف خبر شائع کی تھی ، اخبار جمعرات کو شہباز شریف ان سے داماد سے معافی طلب کر چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close