محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی پیشنگوئی کردی

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے بڑھنے کی پیشنگوئی کردی۔۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے اگلے تین روز کے موسم سے متعلق پیش گوئی کر دی جس کے مطابق تین روز تک دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی جبکہ بلوچستان اور شمالی علاقوں سے ہوائیں چلنے لگیں گی ۔اگلے تین روز تک شہر کا درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا بھی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close