بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی رہائشی علاقے زیر آب ، ہزاروںلوگ بے گھر، متعدد ہلاک

اسلام آباد (آئی این پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان مینڈس نے تباہی مچادی،طوفان کے باعث سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، رہائشی علاقے زیر آب آگئے، جبکہ لاکھوں لوگ بجلی سے محروم اور ہزاروں بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی حکام کے مطابق گذشتہ رات ساحلی پٹی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے متاثرہ چنئی شہر اور دیگر علاقوں میں طوفانی ہواوں اور بارش سے 400 سے زائد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

طوفان سے 185 مکانات اور ہٹس کو نقصان پہنچا، شہر کی سڑکیں، گلیاں زیر آب آگئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے متاثرہ علاقوں کے 10 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بتدریج کمزور پڑ کر ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close