نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں؟ پاکستانیوں  نے اپنی رائے دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی طرف سے رواں ماہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا دعویٰ کیا تھا اور اب وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہہ دیا کہ ان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی بارے پاکستانیوں کی رائے بھی سامنے آگئی۔

ایک معروف ویب سائٹ پرقارئین سے استفسار کیا گیا کہ ’کیا واقعی رواں ماہ نوازشریف پاکستان پہنچیں گے؟‘۔ اس سوال پر سب سے زیادہ یعنی 59 فیصد لوگوں نے ’نہیں ‘ کا انتخاب کیا۔ 33 فیصد صارفین نے نوازشریف کی وطن واپسی ہونے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 فیصد لوگوں نے کسی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close