اعظم سواتی کا سفر جاری، بلوچستان سے خصوصی طیارے میں سندھ منتقل

کراچی (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے کوئٹہ سے سکھر پہنچا دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو آج ہفتے کی صبح سندھ پولیس نے کوئٹہ پولیس سے تحویل میں لے لیا اور انہیں ہوائی راستے سے سکھر پہنچ گیا۔ ممکنہ طور پر اعظم سواتی کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل بلوچستان پولیس نے کہا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس گرفتار کر کے کراچی روانہ ہو گئی، سندھ پولیس ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اعظم سواتی کو گزشتہ روز سندھ پولیس نے گرفتار کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دو روزہ راہداری ریمانڈ پر ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close