گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار، کریک ڈائون شروع ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ ایکسائز کی شہر کی اہم شاہراہوں پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی،شادمان میں ای ٹی اوتجمل نقوی کی سربراہی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ 3سو سے زائدگاڑی مالکان سے موقع پرلاکھوں روپے ٹوکن ٹیکس آن لائن وصول کئےگئے۔

محکمہ ایکسائز ٹوکن ٹیکس ،نان رجسٹرڈاور اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے لئے خلاف متحرک ہوگیا۔شہر کی اہم شاہراہوں پر نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ای ٹی اوز کی سربراہی میں 25 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل 6 ٹیموں نے ناکہ بندی کی ۔شادمان میں تجمل نقوی کی سربراہی میں ناکہ بندی کی گئی۔شہر بھر میں 3سو سےزائد ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 21لاکھ روپے سے زائد موقع پر آن لائن ٹوکن ٹیکس وصول کیا گیا۔دوران ناکہ بندی سو سے زائد بڑے ڈیفالٹرز اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے کاغذات ضبط کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close